امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے ۔
امریکا نے پاکستان کے عامانتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے نئی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فتح حاصل کرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ امریکیفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے دونوں ملکوں کا ملکر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے ۔ امریکہ پاکستان میں بننی والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیاءمیں سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرے گا ۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ بیان ا س وقت سامنے آیا ہے جب چند گھٹنے قبل پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے اپنی وکٹر ی سپیچ میں جہاں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا وہا ں یہ بھی کہا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔