پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کرنے والا چور پکڑا گیا ۔۔۔

adf

دو روز قبل پورے پاکستان میں انٹرنیت سروس معطل ہو گئی تھی ۔آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ کے بغیر ایک لمحہ بھی گزارنا مشکل ہوتا ہے جبکہ اس مسلے کو پاکستانی پورے روز تک برداشت کرتے رہے۔ پاکستان میں انٹرنیت سروس مہیا کرنے والا ادارہ PTCL نے نوید سنائی کہ یہ مسلہ دو یا تین روز میں حل کر دیا جائے گا ۔ پہلے روز تو پتہ ہی نہ چل سکا کہ آخر مسئلہ کیا ہے لیکن پھر یہ بات سامنے آئی کہ جدہ کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل، جو پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ جوڑتی ہے، میں خرابی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ آج پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے لیکن پاکستانی اس ’’مجرم‘‘ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے چند دن انتہائی ’’کرب‘‘ میں گزارے اور اب یہ انتظار بھی ختم ہو گیا ہے کیونکہ ’’مجرم‘‘ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران ہونے کیساتھ بے بس بھی ہو جائیں گے اور یہی سوچیں گے کہ اب اسے کیا کہیں؟تو جناب! یہ کام کسی انسان کا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی تکنیکی خرابی تھی بلکہ ایک ’’شرارتی‘‘ شارک کو ناجانے کیا سوجھی کہ اس نے بیچاری نرم و نازک کیبل کیساتھ اٹکھیلیاں شروع کر دیں لیکن وہ کیبل ’’شارک‘‘ کے پیار کا تاب نہ لا سکی اور جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں