پاکستان میں ایک عید ہونے کا امکان لیکن اس مرتبہ برطانیہ میں کتنی عیدین ہوں گی؟ خبرآگئی

پاکستان میں ایک عید ہونے کا امکان لیکن اس مرتبہ برطانیہ میں کتنی عیدین ہوں گی؟ خبرآگئی

پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کو ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ذوالقعدہ کے 30دن مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 12اگست کو عیدالاضحٰی منانےکا فیصلہ سنایا گیا جبکہ اسی روز پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ متوقع ہے لیکن برطانیہ میں اختلافات کی وجہ سے دو عیدین ہونے کا امکان ہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پشاورکی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاریخی مسجد قاسم علی خان میں مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ چونکہ صوبہ بھر میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے شہادتیں موصول نہ ھونے کی بناء پر اکمال ثلاثین کرتے ہوئےذولقعدہ کے تیس دن پورے کئے جائیں گے۔ادھربرطانیہ میں عیدالاضحیٰ پر بھی مسلم کمیونٹی کے اختلافات دور نہیں ہو سکے، کمیونٹی کے بعض افراد 11 اگست جب کہ دیگر 12 اگست کو عید الاضحیٰ منائیں گے۔جماعتِ اہلسنت برطانیہ کی جانب سے عید الاضحیٰ 11 اگست کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جماعتِ اہلسنت برطانیہ کا اہم اجلاس مفتی گل رحمٰن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ مستند رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں چاند قابلِ رویت تھا، لہٰذا عید الاضحی 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

دوسری طرف سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، جس کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ اتوار 11 اگست کو منائی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یکم ذوالحج 2 اگست کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم ہفتہ 10 اگست کو ادا کیا جائے گا اور اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہو گا۔پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے آج کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور محکمۂ موسمیات پاکستان کی جانب سے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی جبکہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے رویت کلینڈر کے مطابق بھی عیدِ قرباں 12 اگست کو ہی ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں