”پاکستان میں عید الضحیٰ کس دن ہوگی “وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بول پڑے

”پاکستان میں عید الضحیٰ کس دن ہوگی “وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بول پڑے

فاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں