پاکستان نے جماعۃ الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی ،دہشتگردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل

پاکستان نے جماعۃ الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی ،دہشتگردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل

پاکستان نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعۃ الدعوہ پر پابندی لگا دی ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ، دونوں جماعت کو دہشتگردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت دونو ں جماعتوں پر پابندی لگائی ہے ،دونو ں جماعتوں کو دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کردیا گیاہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن چاروں صوبوں کو بھیجا جارہاہے ، دو نوں تنظیموں پر پابندی کے بعد ملک میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 68ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں