پاکستان نے سرحد پار کرنے والے افغان فوجی کو رہا کردیا

پاکستان نے ایک ماہ قبل سرحد عبور کرتے ہوئے حدود میں داخل ہونے والے افغان فوجی کو رہا کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا میڈای رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک ماہ قبل سرحد عبور کرتے ہوئے حدود میں داخل ہونے والے افغان فوجی کو گزشتہ روز رہا کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے افغان فوجی ذبیح اللہ کو ایک ماہ قبل کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم انھیں جذبہ ‘خیرسگالی’ کے طور پر طورخم سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایوں اور افغان عہدیدار کرنل نثار موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں