پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، قلب ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈہ پر مبنی دہشتگردوں کی فہرست ختم

gh'

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ، قلب ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈہ پر مبنی دہشتگردوں کی فہرست ختم کر دی جو امرتسراجلاس میں دہشتگرد تنظیموں کی فہرست اعلامیہ کا حصہ بنائی گئی،ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے یہ فہرست پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کی،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دہشتگردوں کی پیش کردہ فہرست پر پاکستان نے اعتراض لگایاتھا جس پر اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈہ پر مبنی دہشتگردوں کی فہرست ختم کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں داعش کامسئلہ گھمبیرہورہاہے ،پاکستان نے معاملہ عالمی برادری سے اٹھایا ہے، جس میں افغانستان سے داعش کی پناہ گاہوں کاسدباب کرنے کاکہاگیاہے،انہوں نے کہا کہ بوسنیا میں پکڑے جانے والے پاکستانیوں سے تحقیقات جاری ہیں جو بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جا رہے تھے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اکثرغیرقانونی تارکین وطن جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھ بھی چڑھ جاتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کافیصلہ انسانی بنیادوں پرکیاگیا،بھارتی دہشتگردکی پھانسی پرعملدرآمد کافیصلہ ابھی نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ بھارتی درخواست پرکلبھوشن کی والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی اور اس کیلئے کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کواسلام آباد کیلئے ویزہ جاری کیا گیا،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکی اہلخانہ سے ملاقات دفترخارجہ میں ہوگی، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ میڈیا سے بھی بات کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک 2030 تک مکمل کر لیا جائے گا،سی پیک میں نئے منصوبوں کافیصلہ مشاورت سے ہوگا،انہوں نے کہا کہ یروشلم پراو آئی سی کے حالیہ اعلامیہ کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں