انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج ملک خالد محمود نے کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو پہلی ہی سماعت میں مجموعی طور پر4 مرتبہ سزائے موت،32 سال قیداور25 لاکھ روپے جرمانے ومعاوضے کی سزاکاحکم دیا ہے ،مقدمہ کی ایک روز میں مسلسل 12 گھنٹے سماعت ہوئی، مجرم کو اپیل کیلئے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔
پولیس تھانہ سٹی دنیا پور کے مطابق محمدجاویدنے 20 فروری کو مقدمہ درج کرایا کہ اس کی 6 سالہ بیٹی عاصمہ لاپتہ ہے ،تفتیش پر معلوم ہواکہ بچی کے کزن ملزم علی حیدر نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش گندے پانی کے تالاب میں پھینک دی،مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر علی حیدرپاکستان پینل کوڈکی مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔ قانون کے تحت مجرم کو7 روزکے اندرسزاکے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا ہوگی اور مجرم کی جانب سے اپیل نہ کرنے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اپیل دائرکی جائے گی اور حکومت کی جانب سے وکیل بھی فراہم کیاجائے گا۔
Recent Comments