پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام گذشتہ روزیوم پاکستان کے حوالے سے اوسلومیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کی اور مہمان خصوصی ناروے میں پاکستان کے سفیرسید اشتیاق اندرابی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر جمیل اشرف نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوران انتظامی فرائض ملک محمدپرویز، سید ذکی الحسن شاہ، نصراللہ قریشی، صوفی ملازم حسین، اصغرعلی، اقبال احمد، میاں بشیر، افضال احمد، محمد رفیق، شیخ فواد انور، شکیل اسلم، شاہدحسین نے انجام دیئے۔اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس سے لوگ بہت متاثرہوئے۔
پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ آج پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔اس تقریب سے ناروے میں پاکستان کے سفیرسید اشتیاق اندرابی نے کہاکہ جب وہ اپنی سفارتی اسناد ناروے کے بادشاہ کو پیش کرنے گئے تو بادشاہ نے اس موقع پر فرمایاکہ ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کو بڑا کردارہے۔ اسی طرح نارو ے کے وزیرخارجہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیاہے۔ سفیرپاکستان کے بقول، اس بات سے میراسر فخر سے بلند ہوگیااورانتہائی خوشی ہوئی کہ پاکستانیوں کی سخت محنت ولگن رنگ لائی اورآج ان کا ناروے میں بڑانام ہے۔ انھوں نے چوہدری قمراقبال کی قیادت میں پاکستان یونین ناروے کی کمیونٹی کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ اس دوران سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نعیم صابرخان اور کمیونٹی ویلفیئراتاشی محمد سلیم کو یونین کی طرف سے پھول پیش کئے گئے۔نارویجن پاکستانی متعدد شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ جن میں مبشربلوچ، ذلفی شاہ، راناصدیق، چوہدری محمد زمان، چوہدری مختاراحمد، چوہدری مشتاق، چودہری اسماعیل، علی شاہنواز، خالد محمود، چوہدری نذیردریمن، شیخ طارق، فیض احمد، شیخ سلیم جیولر، چوہدری نواز، اورنگزیب، ماسٹرارشد، ڈاکٹرنسیم، ارشدخان، شفاقت علی، چوہدری تنویراحمد، چوہدری توقیراحمد،راجہ ریاض کیانی،چوہدری مشتاق دریمن، شیخ آفتاب کارسنٹر، شیخ آصف کارسنٹر، چوہدری افضال، خالدنذیربٹ، چوہدری نذیردھنی، عبدالحمیدمہمندچک، مسجد اہل سنت کے سابق صدر ملک محمدرضا، سابق جنرل سیکرٹری محمداشرف، خالدگجرات، الیاس کھوکھر، ملک اکرم فلم پروڈیسر، چوہدری خضر، چوہدری ساجد مہدی، چوہدری مشتاق برنالی، چوہدری ولایت امرکلاں، چوہدری افضال امرکلاں اور اورنگ زیب آف ہیڈ رسول قابل ذکر ہیں۔