افغان پارلیمانی انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد طورخم اور چمن بارڈر 2 دن بعد کھول دیا گیا۔جس سے تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں،افغان ٹرانزٹ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی، 2 دن باردڑ بند ئش کی وجہ سے دونو ں اطراف لوگو ں کا بہت زیادہ ہجوم جمع ہو گیا تھا۔بارڈر کھلنے سے ٹرانسپو ٹرز اور مسافر وں میں خوشی کی لہردوڑ گئی واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر 2 دن کیلئے بند کیا گیا تھا۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/10/Natto-Forces-supply.jpg)