پاک فوج کو سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے نیا کنٹرولر دفتر کھولنے کا فیصلہ

پاک فوج کو سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے نیا کنٹرولر دفتر کھولنے کا فیصلہ

ملٹری اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ نے پاک فوج کیلئے اپنی سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے جہلم میں اپنا نیا کنٹرولردفتر (سی ایم اے جہلم) کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے دفتر کیلئے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کی پوسٹوں کی تخلیق کیلئے کیس وزارت دفاع کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل سید سجاد حیدر نے بتایا کہ کنٹرولر ملٹری اکاﺅنٹس (راولپنڈی کمانڈ) پی ایم اے ڈی کا سب سے بڑا دفتر ہے ، اس میں کام کا بہت زیادہ رش ہونے کے باعث سی ایم اے جہلم دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جہلم اور اس سے ملحقہ ایریاز میں جہاں پاک آرمی ہے ان کے کام اسی دفتر سے ہو سکیں اور ان کو بہتر سروسز فراہم ہو سکیں، جس میں ان کی تنخواہیں ، ٹی اے ، ڈی اے وغیرہ شامل ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مجوزہ سی ایم اے جہلم دفتر میں کم از کم پانچ سو کا سٹاف ہو گا ، اکاﺅنٹس افسران، اسسٹنٹ اکاﺅنٹس افسران ، سینئر اور جونیئر آڈیٹرز سی ایم اے (آرسی ) راولپنڈی اور سی ایم اے (ایل سی) لاہور سے نئے دفتر میں بھجوائے جائینگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں