سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جن کا جسد خاکی پاکستان لانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسین نواز نے والدہ کے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں رات اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی، اللہ کا حکم آ چکا تھا، ان کا بلاوا آ گیا تھا، آج بڑے غم کا دن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہارلے سٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔