پرندوں کو پانی ڈالیں

اکثر لوگ چھت پر پرندوں کو دانا اور پانی ڈالتے ہیں، دانے میں زیادہ تر باجرہ ہی ڈالا جاتا ہے جو چھوٹے پرندے آسانی سے کھا لیتے ہیں
چھتوں یا منڈیروں پر آ کر بیٹھنے والے پرندوں میں سب سے بڑا پرندہ کوا ہے جو باجرہ شاید کھاتا ہی نہیں اگر کھاتا بھی ہے تو کم از کم میں نے کبھی نہیں دیکھا کوے کو باجرہ کھاتے ہوئے !
تو کوا بھی ایک جاندار یے، جسے پیاس بھی لگتی ہے اور بھوک بھی، پرندوں کو دانا ڈالتے ہوئے اس کا بھی خیال رکھیں
یہ وہی کوا ہے جو انسان کا پہلا استاد بھی ہے اور اپنی چونچ کی مدد سے قبر کھودنے کا طریقہ بتایا ۔
پرندوں کو دانا پانی ڈالتے ہوئے ایک برتن کا اضافہ کر لیں اور اس میں پانی ڈال کر بیچ میں بچی ہوئی روٹیوں کے ٹکڑے ڈال دیں، کوے یہ روٹی کے ٹکڑے نہ صرف رغبت سے کھاتے ہیں بلکہ چونچ میں دبا کر اپنے بچوں کیلئے گھونسلوں میں بھی لے جاتے ہیں !!
اگر آپ پرندوں کو دانا پانی نہیں ڈالتے تو آج سے ہی اپنا معمول بنا لیں، آپ اللہ کی مخلوق کے رزق کا ذریعہ بنیں گے تو اللہ آپ کے لئے رزق کے دروازے مزید کشادہ کر دے گا

اپنا تبصرہ لکھیں