پرندوں کی طرح اڑنا ان کے گھونسلوں اور رہائشوں میں جھانکنے کا تجسس انسان کو سدا سے ہے۔اسی شوق کو تقویت دینے کے لیے ناروے میں شوقین مزاج افراد کے لیے بلندو بالا درختوں کی چوٹیوں پر اور پرندوں کے گھونسلوں کے ہمسائے میں تفریحی رہائشیں تعمیر کی گئی ہیں۔ان رہائشوں میں ذیادہ تر لکڑی استعمال کی گئی ہے جبکہ ان میں رہنے کے لیے بیڈروم ٹائلٹ اور کچن بھی موجود ہیں۔ایک قت میں ایسے گھر میں نو سے دس افارد رہ سکتے ہیں۔ان گھروں کے ورانڈوں میں پرندوں کی دعوت کے لیے مختلف بیجوں پر مشتمل خوراک کی پلیٹیں ان کے گھونسلا نماء گھروں میں رکھی جاتی ہیں۔ان گھروں میں صبح سویرے آٹھ نو مختلف اقسام کے پرندے ناشتہ کرتے ہیں۔اکثر پرندے دانہ اٹھا کر قریبی درختوں پر بیٹھ کر کھاتے ہیں۔شرمیلی جنگلی گلہری ان گھروں میں بہت آرام سے انسانوں کی موجودگی میں بھی اپنی خوراک کھاتی رہتی ہے۔
یہاں صبح کا آغاز قدرتی پرندوں کی آوازوں سے ہوتا ہے۔یہ گھر بارش بجلی اور طوفانی ہواؤں سے حفاظت کے نقطہ نظر سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ایسا پہلا گھر سن دو ہزار دو میں ویسٹ فولڈ میں تعمیر کیا گیا تھا۔جبکہ سن دو ہزار اٹھارہ تک ایسے مزید چھ گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
یہ گھر نارویجن عموماً چھٹیوں میں استعمال کرتے ہیں تاکہ جنگل کی زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔کیا خیال ہے آپ کا یہ گرمیوں کی چھٹیاں پرندوں کے پڑوس میں نہ گزاری جائیں