پنجاب کا وہ مشہور شہر جہاں دریا بہتا تھالیکن جب اللہ کے ولی نے وہاں قدم رکھے توآپ کے حکم سے دریاوہاں سے دور چلا گیا

bb

حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ کا معروف شہر ہے جہاں روحانیت کے ایک تاجدارحضرت میراں لعل شیر قلندرؒ کی درگاہ مرجع خاص و عام ہے۔یہاں پندرھویں صدی تک دریا بہتا تھا لیکن جب اللہ کے ولی نے یہاں قدم رکھا تو دریا آپؒ کے حکم سے سمٹ کر پیچھے ہٹ گیا ۔خزینۃ الاصفیہ سمیت متعدد کتب میں یہ روایت مشہور و منقول ہے۔

ایک دفعہ حضرت سید بہاء الدین گیلانی المشہور بہاول شیر قلندرؒ خلوت سے اٹھ کر اس مقام پر آبیٹھے جہاں اب قصبہ حجرہ شاہ مقیم آبادہے۔ اس وقت یہاں دریا بہتا تھا۔ دریا کے کنارے پر آپؒ نے حجرہ تعمیر کیا اور سکونت پذیر ہوگئے۔یہ زمین دھول نامی قوم کی ملکیت تھی ۔انہوں نے آپؒ کو وہاں سے اٹھ جانے کے لئے کہا۔ حضرت نے وہاں سے کچھ دور جا کر قیام کر لیا۔ وہاں بھی یہی معاملہ پیش آیا۔ اس دفعہ آپؒ جلال میں آگئے اور دریا کی جانب دیکھ کر کہا ’’ پرے ہٹ جا اور ہمارے رہنے کے لئے جگہ خالی کر دے‘‘ روایات میں ہے کہ دریا فی الفور وہاں سے دور ہٹ گیا اور ایک بلند ٹیلہ وہاں نمودارہوگیا جس پر آپؒ نے قیام فرمایا۔ آپؒ کا یہ تصرف دیکھ کر وہاں کے تمام زمیندار حلقہ ارادت میں داخل ہوگئے۔بعد ازاں دریا وہاں سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتا ہوا معدوم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں