پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل فتح کرنے والے فٹ بالر محمد صلاح نے رمضان المبارک کے دوران چیمپینز لیگ کے فائنل میں ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہر مسلمان سبحان اللہ کہہ اٹھا، غیر مسلم بھی دل کھول کر تعریف کرنے لگے

پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل فتح کرنے والے فٹ بالر محمد صلاح نے رمضان المبارک کے دوران چیمپینز لیگ کے فائنل میں ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہر مسلمان سبحان اللہ کہہ اٹھا، غیر مسلم بھی دل کھول کر تعریف کرنے لگے

 فٹ بال کی دنیا میں مسلمان فٹ بالر محمد صلاح ایک جانا پہچانا نام بن چکے ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل فتح کر لئے ہیں۔ انہیں رواں سال ہونے والی پریمیر لیگ میں سب سے بہترین کھلاڑی قرار پانے پر گولڈن بوٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لیور پول چیمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچی جو اس ہفتے کو کھیلا جائے گا اور اگر وہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو ’بالون ڈی اور‘ ایوارڈ حاصل کرنے میں امکانات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔

محمد صلاح نے ہفتے کے روز کھیلے جانے والے فائنل میچ سے پہلے بھی روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے اور غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ وہ کیو میں اگلے ہفتے کو ریال میڈرڈ کیخلاف ہونے والے چیمپینز لیگ کے فائنل میچ سے پہلے تقریباً 18 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

محمد صلاح سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری دنیا کے مسلمان سبحان اللہ کہہ اٹھے ہیں جبکہ غیر ملکی افراد بھی دل کھول کر ان کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے کھیل کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

نوح نامی صارف نے لکھا ”محمد صلاح ایک آئیکون ہیں۔۔۔ وہ اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا میچ کھیلنے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی روزہ نہیں چھوڑیں گے۔۔۔ دوسری جانب آپ کا ’ایم سی ایم‘ صرف اس لئے روزہ چھوڑ دیتا ہے کہ اگلے روز اس کا امتحان ہوتا ہے“

اپنا تبصرہ لکھیں