پیرس میں شہدائے کشمیر کی یاد میں جلسہ

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )جے کے ایف فرانس کی طر ف سے مقبول بٹ شہید اور افضل گرو کو پھانسی دینے کے خلاف اور ان کی بر سی کے موقع پر فرانس میں جلسہ ۔انڈین حکومت مقبول بٹ اور افضل گر و کی ڈیڈ باڈیز واپس کرے ۔جلسہ میں مطالبہ تفصیل کے مطابق جے کے ایل ایف فرانس نے مقبول بٹ شہید اور افضل گرو کی برسی کے حوالے سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا جس میں بیلجیئم اور فرانس میں مقیم کشمیریوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسعود میر نے کہا کہ انڈین حکومت ہمیں دیوار سے لگانا چاہتی ہے ۔ہم پاکستان اور انڈیا کے درمیان تجارت کے خلاف نہیں ہیں ۔ہو سکتا ہے دونوں ملک معاشی طور پر مضبوط ہو ں تو انڈیا کشمیر آزاد کر دے ۔ہم کشمیر کی آزاد ی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔جے کے ایل ایف فرانس کے صدر فاضل مغل نے کہا کہ کشمیریوں نے ایک لاکھ سے زیادہ کی جانی قربانیاں دی ہیں ۔جن کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انڈیا سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہماری لڑائی صرف آزادی ہے ۔کشمیریوں کو خود مختار کرنا ہو گا ۔ملک مشتاق پاشا نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے انڈیا زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا ۔ہم آزادی اور خود مختاری چاہتے ہیں ۔انڈین حکومت مقبول بٹ شہید اور افضل گرو شہید کی باڈیز ہمارے حوالے کر ے ہم ان کی تدفین خود کریں گے ۔ اس موقع پر جے کے ایل ایف فرانس کے رہنما۔عدنان ظہیر ۔مسعود میر۔ شبیر جرال۔مشتاق دیوان ۔چوہدری محمد شریف ارشد ملک۔سردار زاہد ۔ملک مشتاق پاشا ۔ملک لطیف ۔عمران بٹ۔شبیر چوہدری۔ملک مبارک۔مذمل عادل۔ڈاکٹر عقیل۔چوہدری ضیاء ۔ اور دوسرے کشمیری بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں