پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی اور آج رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا فائنل میچ 15 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی اور شائقین جمعرات کی صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ آج رات 12 بجے کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو جائیں گی۔
شائقین کرکٹ نیشنل سٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کیلئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔
Recent Comments