استعمال شدہ ٹی بیگ لوگ پھینک دیا کرتے ہیں لیکن اب ایک خاتون نے ان کا ایسابہترین مصرف بتا دیا ہے کہ جان کر لوگ انہیں پھینکنے کی بجائے سنبھال کر رکھنے لگیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لنزے نامی اس خاتون نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ استعمال شدہ ٹی بیگ برتنوں کو چمکانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔
لنزے کا کہنا تھا کہ ایسے برتن جو کھانا پکانے کی وجہ سے بہت زیادہ خراب ہو چکے ہوں اور کسی طور صاف نہ ہو رہے ہوں ان میں گرم پانی ڈالیں اور اس پانی میں استعمال شدہ ٹی بیگ ڈال کر 15منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اتنے وقت کے بعد جب آپ برتن سے پانی گرائیں گے تو آدھا برتن پہلے ہی صاف ہو چکا ہو گا جبکہ باقی معمولی رگڑنے سے صاف ہو جائے گا۔