چند روز قبل نیلام ہونے والی تاریخ کی مہنگی ترین پینٹنگ کس سعودی شہزادے نے 45 ارب روپے کی خریدی، ایسا نام سامنے آگیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

zzz

چند روز قبل نیویارک میں لیونارڈو ڈا ونچی کی بنائی ہوئی کئی سو سال قدیم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پینٹنگ بولی میں فروخت ہوئی، جو کسی نامعلوم شخص نے اتنی زیادہ قیمت میں خریدی کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اب وہ خریدار منظرعام پر آ گیا ہے اور آپ اس کے متعلق جان کر حیرت میں ڈوب جائیں گے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 45کروڑ ڈالر(تقریباً45ارب روپے) میں یہ نایاب پینٹنگ خریدنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ بدر سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین ہیں، اور سعودی شاہی خاندان کی ایک دور کی لڑی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ فن پارے جمع کرنے کے حوالے سے کوئی خاص شہرت نہیں رکھتے۔ ایک طرف سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف انتہائی طاقتور مہم چل رہی ہے جس میں درجن بھر شہزادوں سمیت 200سے زائد کھرب پتی افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ایسے میں شہزادہ بدر کے اتنی مہنگی پینٹنگ خریدنے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق شہزادہ بدر پینٹنگ کی قیمت 6قسطوں میں ادا کریں گے۔ وہ حالیہ عرصے میں دیگر کئی مہنگی ترین اشیاءبھی خرید چکے ہیں جن میں ایک لگژری کشتی بھی ہے جس کی قیمت 50کروڑ ڈالر(تقریباً50ارب روپے) ہے۔ان کی خریدی ہوئی یہ پینٹنگ لوور ابوظہبی میوزیم (Louvre Abu Dhabi Museum)میں رکھی جائے گی۔

aaa

اپنا تبصرہ لکھیں