گل بخشالوی
دروازے پر دستک ہوئی ،ماں نے کہا
کون آیا ہے بیٹا ،دیکھو تو
دروازہ کھولا :دیکھا تو چوہدری صاحب تھے اپنے چند ساتھیوں کیساتھ
جی چوہدری صاحب ۔۔۔اندر آنے کیلئے نہیں کہو گے ۔چوہدری صاحب نے مسکراکر پوچھا
کیوں نہیں چوہدری صاحب !آئیں آپہ ہی کا تو گھر ہے
چوہدری صاحب آئے ایک کمرے کے گھر کے صحن میں چارپائی پر بیٹھے
حکم چوہدری صاحب کیسے آنا ہوا آج ؟
گلو ،تم توجانتے ہو الیکشن ہورہا ہے اور میرا پوتا اُمیدوار ہے
ا آپ جانتے ہیں میرے بیٹے کو وہ تو صوبائی اسمبلی کا اُمیدوار ہے اور میں ممبر ہوں قومی اسمبلی کا
جی چوہدری صاحب کیوں نہیں آپ ہی کا خاندان تو ہے سیاسی قیادت کیلئے
دیکھوگلو ہم نے اگلے گھر بھی جاناہے ذرا اباجی کو بلاﺅ اُن سے بھی ہاتھ ملالیں
گلو نے کہا،
چوہدری صاحب وہ تو پچھلے سال انتقال کر گئے ہیں
٭٭٭ چند لفظوں کی کہانی