چوروں کو پڑ گئے مور، انڈرورلڈ ڈان کی بیٹی کو سرعام سڑک پر لوٹ لیا گیا

چوروں کو پڑ گئے مور، انڈرورلڈ ڈان کی بیٹی کو سرعام سڑک پر لوٹ لیا گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک معروف پاپ سٹار لڑکی کو سڑک پر لوٹ لیا گیا اور یہ لڑکی ایسے باپ کی بیٹی ہے کہ سن کر آپ کہیں گے کہ چوروں کو پڑ گئے مور۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس پاپ سٹار کا نام انستاسیجا ریزناتویک ہے جو سربیا کے خطرناک گینگ کے سرغنہ ’آرکین کی بیٹی ہے۔ آرکین کا اصل نام زیلجکو ریزناتویک ہے اور وہ بدنام زمانہ ملٹری کمانڈر ہے جو یوگوسلاویہ کی جنگوں میں بھی لڑ چکا ہے۔

اس کی 21سالہ پاپ سٹار بیٹی پیرس میں ایک سڑک پر جا رہی تھی کہ اسے ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔انستاسیجا کا کہنا تھا کہ ”میں ایک مارکیٹ سے باہر نکلی تھی جہاں ڈاکو میرا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ میرے پاس واپس ہوٹل جانے کے لیے ٹیکسی کا کرایہ بھی نہیں تھا۔ میں نے ایک ٹیکسی روکی اور ڈرائیور کو بتایا کہ میں اپنے ملک کی ایک مشہور پاپ سٹار ہوں اور اس وقت میرے پاس کرایہ نہیں ہے۔ تم اگر چاہو تو میں تمہیں تمام راستے گانا سناتی جاﺅں گی اور ہوٹل پہنچ کر کرائے کے پیسے دے دوں گی۔ ڈرائیور رضامند ہو گیا اور ہوٹل پہنچ کر اس نے مجھ سے کرایہ بھی نہیں لیا۔“رپورٹ کے مطابق انستاسیجا کی والدہ سویتلانا ریزناتویک بھی سربیا کی معروف گلوکارہ ہے اور وہ اس کے ساتھ ہی پیرس کے ہوٹل میں مقیم تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں