چکن پراٹھا رول کیسے بنائیں؟ جانئے انتہائی آسان ترکیب

چکن پراٹھا رول کیسے بنائیں؟ جانئے انتہائی آسان ترکیب

چکن پراٹھا رول انتہائی مزے دار ڈش ہے جو زیادہ تر ہوٹلوں پر ہی ملتی ہے اور بچے بڑے سب ہی اس کو شوق سے کھاتے ہیں۔ ذیل میں ہم انتہائی لذیذ چکن پراٹھا رول بنانے کی ترکیب بیان کریں گے ۔ اس ترکیب کی تیاری میں 15 اور چکن پراتھا رول پکانے میں 35 منٹ کا وقت لگے گا، یہ دو لوگوں کیلئے ہوگا۔

اجزا

چکن (کیوب کاٹ لیں) 1/2کلو

سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

پیاز(چوپ کی ہوئی) 3کھانے کے چمچے

گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

ادرک (چوپ کیا ہوا) 1چائے کا چمچہ

دہی 1/4کپ

فریش کریم گارنشنگ کے لیے

نمک حسب ذائقہ

 تیل 4کھانے کے چمچے

تیاری کی ترکیب

فرائی پین میں تیل گرم کرکے چکن ڈال کر فرائی کریں،سنہری ہو جائے تو پیاز‘سرخ مرچ پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر ‘ادرک‘دہی اور نمک ڈال کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ چکن گل جائے تو بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پراٹھوں کے ساتھ فریش کریم ڈال کر سروکریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں