چھٹیاں گزارنے والے خاندان کو خزانے کی دریافت

khzana

ایسٹر کی چھٹیاں گزارنے والے ایک خاندان کو اولیسند میں سونے اور ہیروں کی جڑائوانگوٹھیوں سے بھرے دو بکس ایک لان کی گھاس میں سے ملے۔یہ خاندان یہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے آیا ہوا تھا اور گھر کا سربراہ گرل کرنے کے لیے مناسب جگہہ تلاش کر رہا تھا کہ اچانک اسکی نظر گھاس پھوس میں چھپی کسی چیز پر پڑی جب گھاس ہٹائی تو اس میں سونے کی انگوٹھیوں والے دو بکس بر آمد ہوئے۔
اس خاندان نے اسکی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بکسوں کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بکس چوروں نے کسی دوکان سے چوری کیے ہیں اور پکڑے جانے کے ڈر سے انہیں یہاں چھپا دیا گیا ہے۔پولیس مزید تحقیق کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں