چھٹیوں میں سفر سے پہلے اپنا پاسپورٹ ضرور چیک کر لیں

نارویجن مسافر اس بات کے عادی ہیں کہ وہ دوران سفر بالکل سرحدی کنٹرول سے بے فکر رہتے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔اب انہیں سفر سے پہلے بہت سی باتوں کا دھیان رکھنا پڑے گا جن کے بارے میں وہ پہلے سوچتے بھی نہیں تھے۔پچھلے سال ماہ نومبر میں ناروے کے سرحدی کنٹرول کی رعائیت میں جو توسیع کی گئی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے۔کئی یورپین سفارت خانوں ،وزارت خارجہ اور امیگریشن دیپارٹمنٹوں کی جانب سے یہ معلومات دی گئی ہے کہ ایسے نارویجن مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔جس کی وجہ یہ ہے کہ اب نارویجنوں کے سفر کا ہائی سیزن شروع ہو گیا ہے۔
ڈینش سفیر نے کہا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ نارویجن مسافر ڈنمارک میں سیر سے لطف اندوز ہوں لیکن نئے سرحدی کنٹرول کی وجہ سے پچھلے سال دو اعشاریہ چھ ملین نارویجنوں نے ڈنمارک کا سفر کیا جس میں سے آدھے مسافروں کو پاسپورٹ کی وجہ سے پریشانی اٹھانی پڑی۔لہٰذا اب انہیں اپنی سفری عادات میں تبدیلی کرنا ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں