چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا پراسرار کورونا وائرس اب ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبائی کے دارلحکومت ووہان میں کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 547 تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے صحت حکام نے وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لئے 1 کروڑ افراد پر مشتمل شہر ووہان کو مکمل طور سیل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
چین میں ٹرینوں اور بس سروسز کا نظام معطل ہونے کے باعث قمری سال کی تعطیلات گزارنے کے لئے اپنے گھروں کو گئے 40 کروڑ افراد پھنس کر رہے گئے ہیں۔واضح رہے چین میں پھیلنے والا پراسرار ’کورونا وائرس‘ اب تک سینکڑوں افراد کی جان لے چکا ہے، یہ تمام افراد بڑی عمر کے تھے، اب تک 400 سے زائد افراد اس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔
دسمبر 2019 میں چین کے شہر وہان کی مارکیٹ سے شروع ہونے والا یہ جان لیوا وائرس اس وقت ہمسائیہ ممالک میں پھیلتا ہوا امریکہ تک پہنچ چکا ہے۔اس مارکیٹ میں مختلف قسم کے جانور فروخت کیے جاتے تھے، اس اب مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔پوری دنیا اس وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت میں بدھ کو اس بات پر بحث شروع ہو رہی ہے کہ کیا عالمی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چاہیئے یا نہیں۔