سپین کے صوبے میلاگا میں مورینوز پین پینا نامی بیکری ہے جو بریڈ اور پیسٹریاں بناتی ہے۔ یہ بیکری ایسی ڈبل روٹی بھی بناتی ہے جو شاید دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس ڈبل روٹی کا نام ’گولڈن لوف‘ ہے جس کی قیمت 1200پاﺅنڈ(تقریباً 2لاکھ 42ہزار روپے) ہے۔ اس ڈبل روٹی کی ترکیب میں ایسی اشیاءاستعمال کی جاتی ہیں کہ سن کر اس کی قیمت کا یقین آ جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈبل روٹی میں 1گرام سونا اور 1گرام چاندی استعمال کی جاتی ہے، جبکہ اس ڈبل روٹی کا مجموعی وزن 400گرام ہوتا ہے۔ بیکری کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ ڈبل روٹی عام لوگوں کے لیے بلکہ امراءکے لیے تیار کی جاتی ہے۔ اس کی قیمت اس لیے زیادہ ہے کہ اس میں سونے اور چاندی کے علاوہ کئی مہنگے اجزاءاستعمال کیے جاتے ہیں۔