تحریر شازیہ عندلیب
زوبیہ بیٹا یہ زرا دیکھنا میرے موبائل پہ میسیج نہیں جا رہا کل سے مسلہ ہو رہا ہے اب تو کوئی تصویر بھی نہیں بن رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مما آپ کے موبائل میں جگہ نہیں ہے۔ اچھا کیے جگہ بنے گی آپ اس میں سے ساری وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔
ارے نہیں نہیں یہ تو یادگار تصویریں ہیں میرے بچوں کی سالگرہ اور فنکشنز کی۔
اچھا تو آپ اور اسپیس خرید لیں ۔موبائل پہ گیم کھیلتی ہوئی سولہ سالہ بنٹی نے سر اٹھا کر کہا۔
اسپیس خرید لوں وہ کیسے ؟
اچھا کتنے گیگا بائٹ ہیں آپ کے موبائل پہ ؟ ۔
ارے بیٹا مجھے کیا پتہ ہو نازلی بیگم نے زچ ہو کر کہا میں نے تم سے موبائل زرا چیک کر کے صحیح کرنے کا کہا ہے اور تم لوگ کتنی باتیں کر رہے ہو۔مجھے یہ سب پتہ نہیں۔
مما آپ نے اتنا مہنگا موبائل تو خرید لیا ہے اور آپ کو اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں پھر آپ اسے کیسے استعمال کریں گی۔
مجھے اسکول کا کام کرنا ہے مما میں بعد میں بتائوں گی۔زوبیہ نے موبائل پہ گیم کھیلتے ہوئے کہا اور وہاں سے کھسک گئی۔
نازلی گھر سے باہر نکلی تو پڑوسن سے سامنا ہو گیا۔وہ کسی کالج میں آءی ٹی کی پروفیسر تھی۔نازلی نے اسے بتایا کہ اسکا موبائل صحیح کام نہیں کر رہا کسی موبائل میکینک کو دکھانا ہے آپ کو پتہ ہے۔ارے یہ کام کبھی نہ کرنا وہ تمہارے موبائل کا سارا ڈیٹا نکال لیں گے۔اچھا تو پھر کیا کروں وہ حیرانی سے بولیں۔
نازلی میں ابھی جاب پہ جا رہی ہوں واپس آ کر بتائوں گی۔
لو ضرورت مجھے ابھی ہے اور یہ پتہ نہیں کب آ کر بتائیں گی ۔اچھی مصیبت ہے۔اتنے میں موبائل کی گھنٹی بجی ۔
دوسری طرف روزی تھی کہنے لگی کیا حال ہے فون کیا تھا تم نے سوری میں کورس پہ تھی اس لیے بات نہیں ہو سکی۔
کورس کون سا کورس نازلی نے چونک کرپوچھا۔
وہ ڈیجیٹل کورس ہے اس میں نارویجن زبان کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور موبائل کے بارے میں بنیادی معلومات بھی دیتے ہیں۔بہت اچھا گروپ ہے اور ماحول بھی بہت اچھا ہے لنچ ٹائم میں سب گپ شپ کرتے ہیں ۔بہت مزہ آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا تم نے مجھے بتایا نہیں میں بھی کورس کر لیتی۔کیا میں بھی آ سکتی ہوں؟
ابھی تو نہیں اب تو کرسمس کی چھٹیاں ہونے والی ہیں۔میں انسٹرکٹر سے پوچھ کر بتائوں گی۔۔
ہاں ضرور نازلی نے اطمینان کا سانس لیا۔
تم ضرور بات کرنا ایک تو موبائل کے بغیر گزارہ نہیں اوپر سے کچھ مسلہ ہو جائے تو کسی کے پاس وقت ہی نہیں کہ کوئی مدد کر دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نازلی آجکل کوئی کس کی مدد نہیں کرتا۔اس لیے بہتر ہے کہ تم یہ بنیادی باتیں خود ہی سیکھ لو۔میں نے تو جب سے یہ کورس جوائن کیا ہے مجھے اب موبائل کو استعمال کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔اب کسی کی منتیں نہیں کرنا پڑتیں۔۔۔۔
جاری ہے