حیدری مارکیٹ سے چور ایک کروڑ روپے کا سونا چرا لے گئے۔
کراچی کے علاقے حیدری کی فرحان مارکیٹ میں چوروں نے سناروں کی 2 دکانون کا صفایا کردیا۔ واردات کے دوران چور دونوں دکانوں سے ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات لے اڑے۔ چرائے گئے زیورات کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے تفتیش شروع کردی ہے۔