کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈاکا اختتام ِسال یادگار اجتماع
University Of Karachiکراچی Graduates Forum Canada
(فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا )
اٹھارویں صدی کی نایاب شاعری کے اوّلین دیوان کا اجراء اور محفل مشاعرہگریجویٹس فورم کے ششماہی ‘ ‘جامعہ کراچی ادبی مجلہ ”کا تازہ اوردیدہ زیب شمارہ تقسیم کیا گیا
ٹورانٹو (خصوصی رپورٹ) کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا (جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا)کے زیرِ اہتمام سال٢٠١٢ئ کا پانچواں اور آخری اجتماع گذشتہ اختتامِ ہفتہ حسب روایت نہایت تزک و اہتمام کے ساتھ منعقد کیا گیا’جس میں ٹورانٹو کے گرد و نواح سے مقامی علم و ادب دوست خواتین و حضرات کے علاوہ دور دراز شہروں اور امریکا سے جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل المنائی نے پورے جوش و خروش اور کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔تقریب کے آغاز میں فورم کے سربراہ اور کراچی یونیورسٹی کے ١٩٦٨ئ آفیشل کلر ہولڈر تسلیم الٰہی زلفی نے تمام معزز مہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے ٢٠١٢ئمیں فورم کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور فرمایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح ٢٠١٢ئ میں بھی ہمارے فورم نے پانچ کامیاب اجتماعات کا انعقاد کیا’ جن میں کینیڈا’ امریکا’ انگلینڈ اور پاکستان سے جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل المنائی نے ہماری خصوصی دعوت پر بڑی تعداد میںشرکت فرمائی۔اس موقع پر تمام شرکائے اجتماع کوادبی اسکالرتسلیم الٰہی زلفی کی ادارت میں شائع ہونے والاکراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈاکا ششماہی ”جامعہ کراچی ادبی مجلہ” کا تازہ اور دیدہ زیب شمارہ ‘کلاسک پبلی کیشنز ‘کی جانب سے مفت تقسیم کیا گیا۔ جس کے آخری سولہ صفحات فورم کے ( ٤٩٨) المنائی ممبران کی ڈائریکٹری پر مشتمل ہیں۔تقریب کے پہلے حصہ میں مرزا غالب کے ہم عصر شاعر’ وزیر علی مسلسل کی اٹھارویں صدی کی نایاب شاعری کے قلمی نسخے سے اب ٹورانٹو سے شائع ہونے والی’ ان کی پوتی نزہت آراء کی مرتب کردہ اوّلین کتاب ”دیوانِ مسلسل” کی تقریبِ اجراء منعقد کی گئی۔نصیر الدین کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی اس کتاب کی تقریب اجراء کے مہمانِ خصوصی صاحبِ دیوان کے پر نواسے ڈاکٹر انور احمد رضوان تھے۔ اس موقع پر تقریب کے موڈریٹر تسلیم الہٰی زلفی’ درخشاں صدیقی اور صدر پروفیسر رحمن خاور نے کتاب کے حوالے سے اظہارِ خیال فرمایا۔اجتماع کے آخری حصہ میں ایک شاندار محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی شکاگو سے فورم کی خصوصی دعوت پر تشریف لانے والے سینئر شاعر المنائی’ رفیع بخت نفیس تھے۔ اس محفل میںناظمِ مشاعرہ تسلیم الٰہی زلفی کے علاوہ اظہر علی خان’ انجینئر مبشر خورشید’ کفیل احمد’ بشارت ریحان’ گوہر امروہوی’ ضیاء پیزادہ’ سلمان اطہر’ انور کمال رضوی’ اثر اکبر آبادی’انصر رضاء ‘جمال احمد انجم’ درخشاں صدیقی’ خالد رؤف قریشی’ بزل الرحمن سروری’ رفیع بخت نفیس اورصدرِ مشاعرہ رحمن خاورنے اپنا کلام سنایا۔درمیانی وقفے میں تمام شرکائے محفل کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔اس طرح منفی درجۂ حرارت اوربے انتہا برف میں ڈھکا شام چھ بجے شروع ہونے والا یہ شاندار اجتماع شرکاء کے دلوں کی گرمی کے ساتھ رات بارہ بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔٭٭٭رپورٹ: جمال انجم ۔ ٹورونٹوسیکریٹری نشر و اشاعت: کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈافون نمبر : 647 215 1523