کشمیرمیں سی آر پی ایف کے قافلہ پر حملہ قابل مذمت :

انتخاب نہال صغیر

کشمیرمیں سی آر پی ایف کے قافلہ پر حملہ قابل مذمت : شاکر پٹنی

مجلس ممبئی کے صدر نے کہا حکومت مجرمین کو ڈھونڈ نکالے اور انہیں
قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کرسکے

ممبئی : کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر حملہ قابل مذمت اور وحشیانہ ہے ۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ملک کے دشمن ان حملوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے اور نا ہی ہماری ترقی کی راہوں کو مسدود کرسکتے ہیں ۔یہ باتیں مجلس اتحاد المسلمین ممبئی کے صدر عبد الرحمن شاکر پٹنی نے یہاں اخبار کیلئے جاری ایک بیان میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کے سبھی ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ مستقبل میں پھر کوئی اس طرح کے حملے نہ ہوں اور اس کے لئے ذمہ دار افراد یا تنظیموں کو انصاف و قانون کے دائرے میں لا کر ان کو ان کے جرائم کی بھرپور سزا دی جانی چاہئے ۔ شاکر پٹنی نے کہا کہ اتنا بڑا حملہ اور سلامتی دستوں کا اتنا بڑا جانی نقصان ہمیں یہ غور کرنے کی دعوت دیتا ہے کہ ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی بقا اور سلامتی کی تدبیر کریں اور اس میں کہیں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔ شاکر پٹنی نے کہا اتنی بڑی تعداد میں سی آر پی ایف کے جوانوں کی ملک کے لئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے ملک پر قربان ہونے والے سلامتی دستہ کے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حملہ کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ نکالے اور اسے وہ عبرتناک سزا دے جس سے آئندہ دوسروں کو ایسی وحشیانہ حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو ۔ساتھ ہی ہمیں سلامتی دستوں کی سلامتی کی بھی فکر کرنی چاہئے جن کی وجہ سے ہم پورے ملک میں کہیں بھی پر امن ماحول میں آتے جاتے اور کاروبار کرتے ہیں ۔یہ ان کی ہی قربانیوں کا پھل ہے جو ہمیں امن کی صورت میں ملتا ہے اور ہم بے فکر کاروبار زندگی میں مصروف رہتے ہیں ۔ شاکر پٹنی نے کہا کہ سلامتی دستوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ وہ تہوار ،موسم کی خرابی ،دھوپ کی شدت وغیرہ کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی تکمیل میں جُٹے رہتے ہیں ۔ آخر میں صدر مجلس ممبئی شاکر پٹنی نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی سازش کا شکار نہ ہوں اور متحد ہو کر اس طرح کے حالات کا مقابلہ کریں ۔ تاکہ دشمن کو یہ پیغام جائے کہ وہ کسی

اپنا تبصرہ لکھیں