کشمیری شہریوں کی شہریت کی تبدیلی کے خلاف قرار داد پاس
اوسلو ناروے
جدو جہد کشمیر لبریشن فرنٹ جموں و آزاد کشمیر کے کنونشن 2016 برسلز بیلجیم کے تحت ایک اجلاس منعقد ہواجس میں مندرجہ ذیل امور پر نظر ثانی کر کے ایک قرار داد پاس کی گئی۔
ریاست جموں و کشمیر کی شناخت۔۔
پاکستان سے مقبوضہ کشمیر و جموں کے باشندوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈز پر ابھی تک یہ بات واضع تھی کہ یہ کشمیری باشندے ہیں۔ natives of former Jamu Kashmir ۔جو اب کشمیری باشندگان پاکستانی پاسپورٹ پا کر کشمیری شہریت کھو چکے ہیں۔
کیا وزارت امور داخلہ کشمیر اس بات کی وضاحت کرنا پسند کریں گے کہ ریاستی تشخص کس طرح پاکستانی شہریت میں تبدیل ہو گیا۔کیا کوئی ریاست میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استسواب رائے کا ن انعقاد ہوا۔اور کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق قبول کیا۔اگر نہیں تو پاکستان کو کشمیری شہریت ختم کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز ہے ہی نہیں۔اگر شہریت جاری کردہ پاسپورٹ پر حسب سابق تحریرنہ کی گئی تو پھر بھارت کو بھی یہ حق حاصل ہو جائے گا کہ وہ کشمیریوں کو اپنا شہری تسلیم کر لیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ جملہ جاری کردہ شناختی کارڈز بحق کشمیری باشندگان پر شناختی علامت کے طور پر Natives of former Jamuu Kashmir کے طور پر تحریر کی جائے۔
محمد فضل مغل
سینئیر فنانس سیکرٹری
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون
اسلو ناروے