برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہم ریکارڈ کمپیوٹر مشین نے ضائع کردیا، ہوم آفس کی جانب سے پولیس کے گمشدہ ریکارڈ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نیشنل کمپیوٹر (پی این سی) جو کہ برطانیہ بھر میں مجرمانہ ریکارڈ کی معلومات سٹور اور شیئر کرتا ہے، سے اعداد و شمار مٹا دیے گئے۔ ہوم آفس نے کہا ہے کہ لاکھوں فنگر پرنٹ ، ڈی این اے اور گرفتاری ریکارڈ کو بحال کرنے کا کام جاری ہے۔
ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ ریکارڈ ضائع ہوچکے ہیں لیکن یہ تعداد کافی زیادہ ہوسکتی ہے۔ دی ٹائمز کے مطابق چار لاکھ کے قریب افراد کا ریکارڈ ضائع ہوا ہے۔
ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ معاملہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے۔ انجینئرز اس ہفتے کے شروع میں انسانی غلطی کے نتیجے میں کھوئے ہوئے ڈیٹا کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔