کورونا وائرس کی وجہ سے اعلیٰ فوجی جنرل کی موت

کورونا وائرس کی وجہ سے اعلیٰ فوجی جنرل کی موت

مصر میں ایک اعلیٰ فوجی جنرل کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہو گئی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق جاں بحق افسر میجر جنرل خالد شلتوت تھے۔ وہ واٹر ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ مصری فوج کی طرف سے ان کی موت پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل خالد کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور اتوار کے روز ان کی موت واقع ہو گئی۔

مصری فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”میجر جنرل خالد شلتوت کا شمار قابل ترین فوجی افسروں میں ہوتا تھا۔ ان کے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے پر مصری فوج میں صدمے اور سوگ کی کیفیت ہے۔“ رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوراہوں، شاہراہوں، سب ویز، میٹرو ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہاﺅس اور وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر عمارات کی صفائی کاعمل شروع کر رکھا ہے۔ اسی دوران میجر جنرل شلتوت کو وائرس لاحق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ”میجر جنرل شلتوت کی شہادت کے باوجود فوج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور وائرس کش سپرے کا کام جاری رکھے گی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں