کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے مزید 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقوں ڈی ایچ اے فیز 4، ڈبل ایف بلاک، ڈبل سی بلاک،فیز 5جی بلاک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن بلاک بی اور سی، بینک سکوائر مارکیٹ ،جوہر ٹاؤن بلاک ایف 2، بلاک جی ،این بلاک میں بھی لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک، کامران بلاک، کریم بلاک، نرگس بلاک، گلشن بلاک، کالج بلاک،گلشن راوی میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے کے بعد بند کرکے لاک ڈاؤن لگایا ہے۔