نیو میکسیکو کی ایک عام سی صبح میں کوڑا اٹھانے والی گاڑی کے ڈرائیور نے اپنی ڈیوٹی شروع کی۔اچانک اس نے گاڑی کے اطراف میں کسی کی چیخ سنی۔درحقیقت کسی نے گاڑی کی چھت پر بھالو کو بیٹھے دیکھ لیا تھا۔ڈرائیور نے باہرجا کر دیکھا تو بھالو کو گاڑی کی چھت پر براجمان پایا۔یہ سیلانی بھالو اب تک اس گاڑی پر آٹھ کلومیٹر تک کی مسافت طے کر چکا تھا۔چنانچہ ڈرائیور نے گاڑی کو ایک درخت کے نیچے لے جا کر کھڑا کیا جہاں دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بھالو گاڑی سے اتر کر درخت پہ چڑھنے پر رضی ہوا۔
NTB/UFN