کویتی ایئرلائن نے اسرائیلی مسافروں کو لے جانے کی بجائے اپنی پرواز ہی منسوخ کر دی ، زور دار جھٹکا دیدیا

کویتی ایئرلائن نے اسرائیلی مسافروں کو لے جانے کی بجائے اپنی پرواز ہی منسوخ کر دی ، زور دار جھٹکا دیدیا

اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو لے جانے کی بجائے کویت ایئر ویز نے اپنی نیو یارک سے لندن جانے والی انتہائی منافع بخش فلائٹ ہی منسوخ کر نے کو ترجیح دی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار کا کہناہے کہ نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر جانے والی پرواز کو منسوخ صرف اس لیے کر دیا گیا کیونکہ کویتی قوانین کے مطابق وہ اسرائیلی شہریوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ہیں ۔امریکی حکام نے کویتی ایئرلائن کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے یہ رویہ جاری رکھا اور اسرائیلی شہریوں کو جہاز میں جگہ نہیں دی تو وہ ایئرلائن کے امریکہ میں پروازوں پر پابندی عائد کر دیں گے ۔

امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن نے گزشتہ سال ستمبر میں بھی کویتی ایئر لائن کو اسی وجہ سے خبردار کیا تھا جب انہوں نے ایک سیہونی کو ٹکٹ بیچنے سے انکار کر دیا تھا ۔اسرائیلی شہر نے امریکی حکام کو 2013 میں کویت ایئر ویز کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے متعلقہ ایئر لائن کی ٹکٹ آن لائن خریدنے کی کوشش کی لیکن اسرائیلی پاسپورٹ ہونے کے باعث اسے ٹکٹ خریدنے کیلئے اہل قرار نہیں دیا گیا ۔

اس درخواست پر امریکہ نے ایئرلائن سے جواب طلب کیا جس پر کویتی ایئر ویز نے جواب بھیجتے ہوئے کہاتھا کہ وہ نیوریارک سے لندن کی فلائٹ ہی مستقبل بنیادوں پر ختم کر دیں گے ۔تاہم ایئر لائن کی پروازیں تاحال جاری ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں