کیا آپ کو معلوم ہے اتنی سی چاکلیٹ میں کل کتنی چینی ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ، ذرا دل تھام کر پڑھیے گا۔۔۔

کیا آپ کو معلوم ہے اتنی سی چاکلیٹ میں کل کتنی چینی ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی گنا زیادہ، ذرا دل تھام کر پڑھیے گا۔۔۔

چاکلیٹ آج کل ہر بچے بڑے کی پسند ہے اور بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار میں کتنی چینی ہوتی ہے؟ اس کا جواب سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ایک خاتون نے کیڈبری کی معروف چاکلیٹ ’کریم ایگز‘ کی ایک گولی کی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ چینی کا ایک ڈھیر لگا ہے۔ اس خاتون نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں کیونکہ اس میں اتنی زیادہ چینی ہوتی ہے۔
کمپنی کی طرف سے اس چاکلیٹ کی پیکنگ پر یہ تو بتایا گیا ہے کہ اس میں چینی شامل ہے لیکن چینی کی مقدار نہیں بتائی گئی۔تاہم اس چاکلیٹ میں چینی کی حتمی مقدار ایک فٹنس ویب سائٹ نے بتادی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ”اس چاکلیٹ کی ایک گولی میں 20سے 25گرام تک چینی شامل ہوتی ہے۔اس گولی کا کل وزن 39گرام ہوتا ہے جس میں اتنی زیادہ چینی کی مقدار یقینا صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں