الیسردا(Aslisarda) اٹلی کی معروف فضائی کمپنی ہے لیکن یہ بات آپ کے لیے حیرت کا باعث ہو گی کہ اس کی بنیاد ایک پاکستانی نے رکھی تھی اور وہ پاکستانی کوئی اور نہیں بلکہ پرنس آغا خان تھے۔ یہ فضائی کمپنی 29مارچ 1963ءکو قائم کی گئی تھی جس کا واحد مقصد سردینیا کے شمالی ساحلی علاقے ایمرالڈ کوسٹ ریجن کی تعمیر و ترقی تھا۔ کمپنی باقاعدہ طور پر 1964ءمیں آپریشنل ہوئی اورابتداءمیں اس کے فضائی بیڑے میں بیچ کرافٹ سی 45طیارے شامل تھے۔ ان طیاروں میں 8سیٹیں ہوتی تھیں۔ پہلے سال میں اس ایئرلائن کے ذریعے 186مسافروں نے سفر کیا۔
1966ءمیں بیڑے میں 2نارڈ 262طیارے شامل ہونے کے بعد ایئرلائن نے روم سے میلان اور اولبیا تک پروازیں شروع کر دیں۔ بعد ازاں کمپنی اپنے بیڑے میں مزید نئے طیارے شامل کرتی گئی اور اپنے آپریشنز دیگر ممالک تک وسیع کرتی گئی۔ یہ کمپنی 1991ءتک قائم رہی اور پھر ایک اور فضائی کمپنی ’یونیورس ایئر‘ میں ضم کر دی گئی۔ ان دونوں کمپنیوں کے انضمام سے ’مریڈیانا‘ (Meridiana)ایئرلائن کا قیام عمل میں آیا، اور اب الیسردا ایئرلائن مریڈیانا کی شکل میں کامیابی سے آپریشنل ہے۔