کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کا قومی پرندہ کون سا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کا قومی پرندہ کون سا ہے؟

ہر ملک کی کچھ قومی علامات ہوتی ہیں۔ کیا آپ کو پاکستان کی قومی علامات کا علم ہے؟اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے۔ پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے، جو ایک انتہائی خوبصورت پرندہ ہے اور محبت کے جذبات میں شدت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ رات کو چاند کومسلسل تکتا رہتا ہے اور گاہے اڑ کر اس تک پہنچنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

گاہے شاہین کو بھی پاکستان کا قومی پرندہ کہا جاتا ہے، جو جزوی طور پر درست بھی ہے کیونکہ شاہین پاکستان کا ’ریاستی‘ پرندہ ہے، جسے آپ قومی بھی کہہ لیں تو کیا ہرج ہے۔اسی طرح پاکستان کا قومی کھیل ہاکی، قومی پھل آم، قومی رنگ سبز اور سفید، قومی سبزی بھنڈی، قومی دریا دریائے سندھ، قومی جوس گنے کا رس، قومی درخت دیودار، قومی پھول چنبیلی، قومی شکاری جانور برفانی چیتا، قومی ممالیہ دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن، رینگنے والا قومی جانور مگر مچھ، قومی مچھلی مہاشیر،قومی پہاڑ کے ٹو اور قومی نعرہ ایمان ، اتحاد اور تنظیم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں