کیا بھارتی مگ 21نے واقعی پاکستانی ایف 16کو مار گرایا ؟پاک فوج نے ثبوتوں کا ایک اور ’تحفہ‘پیش کردیا

کیا بھارتی مگ 21نے واقعی پاکستانی ایف 16کو مار گرایا ؟پاک فوج نے ثبوتوں کا ایک اور ’تحفہ‘پیش کردیا

پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر ثبوت دکھا کر دنیا بھر کے سامنے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی مگ 21کے چاروں میزائل سیکرز ہیڈز درست حالت میں دکھا دئیے ۔تصویر جاری کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے مگ21نے پاک فضائیہ کی جانب سے مارگرائے جانے سے پہلے پاکستان کا ایف 16طیارہ گرایا ،بھارت کا یہ جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے مارے گئے مگ 21کے ملبے سے برآمد ہونے والے چاروں میزائل سیکر ٹھیک حالت میں ملے ۔پاکستان اور اس کی پیشہ ور مسلح افواج شور نہ مچا کر عاجزی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہمارے پاس مزید ثبوت بھی ہیں ۔

اس سے قبل امریکی جریدے نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا اور پاکستان کی سچائی کا پوری دنیا میں بول بالا ہو گیاتھا۔امریکی جریدے نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی تھی کہ وہ آئیں اور پاکستان کے پاس موجود ایف سولہ طیاروں کی گنتی کرلیں تاہم گنتی کے دوران پاکستان کے پاس تمام ایف سولہ طیارے موجود ہیں۔اس پر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ، سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے ، اب وقت آ گیاہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعووں کے بارے میں سچ بولے ، پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والے اپنے دوسرے طیارے اور اپنی طرف ہونے والے دیگر نقصانات کے بارے میں بھی سچ بولے۔“ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ” بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر ، خطہ امن ، ترقی اور استحکام چاہتاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں