پوری دنیا میں رمضان کا مقدس مہینہ مسلمان روزے رکھ کر پورے مذہبی جذبے کے ساتھ گزار رہے ہیں ،تاہم بعض روزے دار اس سوال پر پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ روزے کی حالت میں دانت برش کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟۔روزے کے دوران دانت برش کرنا مکمل طور پر ہلال ہے تاہم ٹوتھ پیسٹ اور ماﺅتھ واش سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ گلے میں پہنچ جاتے ہیں ،شیخ ابن التمین اور شیخ ابن باز کا کہنا ہے کہ ماوتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ۔امریکی ڈینٹل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو دن میں دو مرتبہ دانت صاف کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے دانتوں میں موجود جراثیم ختم ہو جاتے ہیں ۔برش نہ کرنے کی صورت میں ایک بیکٹریا پیدا ہوتا ہے جو دانتوں کا اینیمل ختم کر دیتا ہے اور اس کے بعد دانت کھوکھلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رمضان میں میٹھے کا استعمال کم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/05/Teeth-brush-and-Fast.jpg)
Recent Comments