کیسے بتاؤں میں تمہیں

کیسے بتاؤں میں تمہیں
میرے لیے تُم کون ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تم سردیوں کی دھوپ ہو
تم چائے ہو تم سُوپ ہو
😀😀😀😀
میرے لیے گیزر ہو تم
کوئلہ ہو تم ، ہیٹر ہو تم
😀😀😀😀
تم لکڑیوں کا ٹال ہو
تم گرم سی اک شال ہو
😀😀😀😀😀
کیسے بتاؤں میں تمہیں
میرے لئے تم کون ہو
😀😀😀😀
لیدر کی اک جیکٹ ہو تم
پِستے کا اک پیکٹ ہو تم
😀😀😀😀
تم برینڈ بھی، لنڈا بھی تم
اُبلا ہوا انڈا بھی تم 😂

انڈے کی زردی ہو تمہی😂
زردی کی وردی ہو تمہی
😀😀😀😀😀
گاجر کا حلوہ تم ہی ہو
میووں کا جلوہ تم ہی ہو
😀😀😀😀😀😀

کیسے بتاؤں میں تمہیں
میرے لیے تم کون ھو۔

😀😀😀😀😀

کاجُو بھی تم، چلغوزے تم😂
مفلر، سویٹر، موزے تم
😀😀😀😀😀😀
جرسی جرابیں ہائینک
لوشن، کریموں کی مہک
😀😀😀😀😀
اک گرم سا کن ٹوپ ہو
پاجامہ ہو، تم کوٹ ہو
😀😀😀😀😀
کمبل رضائی تم ہی ہو
قہوہ،ملائی تم ہی ہو😂
😀😀😀😀😀
تم ریوڑی ، تم مونگ پھلی
سردی میں لگتی ہو بھلی
😀😀😀😀😀😀
خاموش سی ، چُپ چاپ سی
تم منہ سے نکلی بھاپ سی
😂😀😂😀😂
تم چائے کا تھرماس ہو
میرے لیے تم خاص ہو۔۔

نامعلوم

اپنا تبصرہ لکھیں