کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کری

Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen

اس مسئلے کا حل جلد کی باقاعدہ اور صحیح انداز میں کلینزنگ‘ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کرنا‘غذا میں چکنائی کا استعمال تقریباً ترک کر کے تازے پھل‘ سبزیوں اور ڈھیر سارے پانی کا استعمال کرنے میں پوشیدہ ہے
کیل مہاسے (Acne) اور سفید کیلوں (Acne-Albida) کی چہرے پر موجودگی کی بنیادی وجہ دراصل بالوں کی جڑوں میں موجود چربیلے غدود (Sebaceous Glands) سے کثیر مقدار میں چربیلی رطوبتوں کا پیدا ہونا اور بالوں میں موجود کیراٹین نامی پروٹین کی وجہ سے ان رطوبتوں کا جلد پر سے صحیح انداز میں خارج نہ ہونا ہے۔کیونکہ ان چربیلی رطوبتوں کے جلد پر جمے رہنے سے فضا میں موجود بیکٹیریا جلد پر حملہ آور ہو کر ان شفاف رطوبتوں کو چربیلے تیزابوں میں بدل دیتے ہیں۔

اسی وجہ سے یہ غیر مضر شفاف رطوبت سیاہی یا سفیدی مائل ہو کر مسامات میں جم جاتی ہے‘ جو بروقت مناسب طریقے سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے کچھ دنوں میں کیل مہاسوں (Acne) یا سفید کیلوں (Acne-Albida) کی صورت میں جلد پر بدنما انداز میں نمایاں ہو جاتی ہے۔اس مسئلے کا حل جلد کی باقاعدہ اور صحیح انداز میں کلینزنگ‘ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کرنا‘غذا میں چکنائی کا استعمال تقریباً ترک کر کے تازے پھل‘ سبزیوں اور ڈھیر سارے پانی کا استعمال کرنے میں پوشیدہ ہے۔بھرپور نیند اور باقاعدگی سے مناسب ورزش کرنے سے بھی جلد کو جاذبیت‘لچک اور دلکشی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تمام عوامل‘ کیل مہاسوں اور سفید کیلوں سے نجات کا اہم محرک ثابت ہوتے ہیں۔

کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کری“ ایک تبصرہ

  1. جی یہ بات قابل قبول ہے کہ تازہ پھل اور 12 گلاس پینے سے چہرے پر کیل مہاسے داغ دھبے اور دانوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور چہرے کو صاف ار شفاف بنایا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں