بالی ووڈ اداکار سونالی بیندرے نے کینسر کی تشخیص کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو افسردگی میں مبتلا کر دیا تاہم وہ جس طرح اس کے خلاف لڑ رہی ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ان کا حوصلہ بھی بلندہے تاہم اس وقت وہ نیویارک میں علاج کروا رہی ہیں جہاں سے انہوں نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے بال چھوٹے کروا دیئے ہیں جو کہ علاج کیلئے ضروری ہوتاہے تاہم اب وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سونالی بیندر نے سوشل میڈیا پر اپنے بال کٹوانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی طاقتور نظر آرہی ہیں ، ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” ہمیں اس وقت تک معلوم نہیں ہوتا کہ ہم کتنے طاقتور ہیں جب تک ہم اپنے اندر چھپی ہوئی طاقت کو سامنے لانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگ سانحات ، جنگ اور دیگر ایسے معاملے میں انتہائی حیران کن کام کر گزرتے ہیں ، بقا اور تجدید کیلئے انسانی ہمت شاندار ہے ۔
سونالی بیندر نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی محبت آپ نے کچھ دنوں میں دی ہے وہ انتہائی زبردست ہے اور میں ان لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کی جدو جہد اور اس سے لڑائی کے تجربات میرے ساتھ شیئر کیے ، اس کے باعث مجھے بہت زیادہ ہمت اور طاقت ملی ہے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اب میں اکیلی نہیں ہوں ۔
سونالی بیندرے کا کہناتھا کہ میرا اپنے علاج کے سفر کی ویڈیو جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مجھے امید ہے اور یہ مجھے یاد دلاتاہے کہ سب کچھ ختم نہیں ہواہے کہیں کوئی نہ کوئی یہ سمجھتاہے کہ آپ کن لمحات سے گزر رہے ہیں ۔