) کارساز کمپنی ماسٹر شینگن کی طرف سے ممکنہ طور پر اپنی ’اوشن ایکس 7‘ گاڑی کا ’پلس‘ ورژن بھی جلد پاکستان میں متعارف کرایا جا رہا ہے ، جس کا ایک ثبوت اس گاڑی کا پاکستانی سڑکوں پر دیکھا جانا ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق ’اوشن ایکس 7پلس‘ کی کچھ گاڑیاں پاکستانی سڑکوں پر دوڑتی دیکھی گئی ہیں جن پر ’ہیلو فیوچر‘ (Hello, Future)الفاظ بھی لکھے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اوشن ایکس 7پلس اس وقت صرف چین میں فروخت ہو رہی ہے اور چین کے باہر پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جہاں یہ ماڈل متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ شینگن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دیگر کئی ممالک، جہاں رائٹ ہینڈ ڈرائیو رائج ہے، کو بھی اس ماڈل کی گاڑیاں پاکستان ہی سے برآمد کی جائیں گی۔
اوشن ایکس 7پلس، اوشن ایکس 7ماڈل سے قدرے بھاری اور بڑے سائز کی گاڑی ہے جو ٹویوٹا فارچونر اور تھرڈ جنریشن کیا سورینٹو کے مقابلے میں تیار کی گئی ہے۔ اوشن ایکس 7پلس میں بلیو وہیلز سیریز کا جدید ترین 1.5لیٹر ٹربو چارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 178ہارس پاورطاقت اور 300این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس قدر طاقت کے ساتھ یہ گاڑی 7سیٹوں کی حامل گاڑی صرف 8.23سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کی قیمت کیا ہو گی؟ اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے تاحال کچھ معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔