گردے کی کمزوری میں آم خاص طور سے فائدہ مند ہیں۔مغز پستہ گردوں کی کمزوری و لاغری میں مفید ہیں۔اس کے علاوہ مغذ بادام ،مغز چلغوزہ اور انگور بھی مقویء گردہ ثابت ہوئے ہیں۔سبزیوں میں شلجم بتھوے کا ساگ مولی کا نمک اور ہینگ بہت فائدہ مند ہیں۔
اکثر گردوں میں ناقص فضلہ پک جاتا ہے اور گردوں کے فعل کو متاثر کرتا ہے۔لیموں اور ترنج کا عرق اس ناقص فضلے کے اخراج کا باعث ہوتا ہے۔مزید یہ گردوں کے فعل میں تحریک پیدا کرتا ہے۔
مضر غذائیں
گرم مصالحہ تیز مرچ انڈا تلی ہوئی مچھلی،بڑا گوشت جھینگے چائے کافی تمام گرم و خشک اشیاء مضر ہیں۔