آگ بجھانے کی تنظیم کے مطابق موسم گرما ء میں چمکنے والی آسمانی بجلی موسم سرماء میں گھر جلانے کا باعث بن سکتی ہے۔گو کہ موسم گرماء کی آسمانی بجلی جنگلوں میں آگ لگانے کا باعث بن سکتی ہے لیکن یہ آسمانی بجلی نارویجن گھروں کو اس وقت بھی جلا سکتی ہے جب لوگ سردیوں میں اسے بھول چکے ہوں گے۔
آسمانی بجلی سے پہنچنے والے الیکٹرک آلات سردیوں میں آگ بھڑکنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔یہ بات آگ سے حفاظت کی تنظیم کے سربراہ Dagfinn Kalheim .نے بتائی۔آسمانی بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے بجلی کی تاروں میں سے مقررہ مقدار سے ذیادہ بجلی گزرتی ہے جو آگ بھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے۔
الیکٹرک آلات جیسے کمپیوٹر،ٹی وی اور فرج کے سسٹم پر دبائو بڑھ جاتا ہے جو حادثہ کا باعث بن سکتا ہے۔