گرین چکن بریانی بنانے کی ترکیب

گرین چکن بریانی بنانے کی ترکیب

اجزا

چکن: 1 کلو

چاول: 3 پاؤ

دہی: 1 پاؤ

تلی ہوئی پیاز: آدھا کپ

لونگ: 5 عدد

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

کالی مرچ: 10 عدد

خشک دھنیہ: آدھا چائے کا چمچ

زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیہ: 1 گٹھی

پودینہ: 1 گٹھی

زردے کا رنگ: چٹکی بھر

نمک: حسب ذائقہ

تیل: حسب ضرورت

ترکیب

گرم تیل میں چکن اور لونگ فرائی کریں۔

پھر نمک، دہی، سرخ مرچ، زیرہ، خشک دھنیہ اور کالی مرچ شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔ اب ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑا سا مزید پکائیں اور چولہا بند کردیں۔ پین میں چاولوں کی تہہ لگائیں، اس کے اوپر چکن اور پھر چاول کی مزید ایک تہہ لگائیں۔ آخر میں سنہری تلی ہوئی پیاز اور زردہ رنگ چھڑک کر دم لگا دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں