سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے گزشتہ روز کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی یہ خیال کر رہا تھا کہ دوسرا مجمع اکٹھا کر لے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ ”گزشتہ روز کا جلسہ ناکام تھا کیونکہ جہاں اتنی بڑی تین جماعتیں ملی ہوں اور سب کا دھرنوں اور جلسوں کا تجربہ بھی ہو ، وہاں افراد زیادہ اکٹھے ہونا چاہئیں تھے۔
ہر کوئی خیال کر رہا تھا کہ دوسرا مجمع اکٹھا کرے گا، طاہر القادری کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز آ جائیں گے، پی ٹی آئی والوں کا خیال تھا کہ طاہر القادری لوگ اکٹھے کریں گے۔ دونوں نے ملبہ ڈال دیا پیپلز پارٹی پر اور وہ تو اپنے جلسوں میں نہیں جاتے۔ تو میرے خیال سے اس نقطہ پر ہی تباہی ہوئی ہے ۔“
Recent Comments